ویب ڈیسک: بھارتی ریئلٹی شو ’ بگ باس 20‘ کے آئندہ ہفتے نشر ہونے والے پروگرام ’ ویک اینڈ کا وار‘ میں سلمان خان کی جگہ فلم ساز روہت شیٹی میزبانی کریں گے۔
سلمان خان نے 18 اکتوبر کو نشر ہونے والی قسط میں شرکاء کو اس تبدیلی سے آگاہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق وہ پہلے سے طے شدہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث آئندہ ہفتے شو کی میزبانی نہیں کرسکیں گے۔
روہت شیٹی اس سے قبل بھی کئی ریئلٹی شوز کی میزبانی کرچکے ہیں۔ وہ ’سنگھم‘، ’سمبا‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کے علاوہ ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے متعدد سیزنز کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔
’خطروں کے کھلاڑی 15‘ کے اختتام کے بعد ’ بگ باس 20‘ ان کی میزبانی کا اگلا منصوبہ ہوگا۔