فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا

فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا
کیپشن: فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا

ویب ڈیسک: مارول اسٹوڈیوز کی بلاک بسٹر فلم ’ ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

2019 میں ریلیز ہونے والی فلم کی مجموعی عالمی کمائی تقریباً 2.925 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد اس نے ’اوتار‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔

’اوتار‘ کی مجموعی عالمی کمائی تقریباً 2.923 ارب ڈالر ہے۔ ’ ایونجرز: اینڈ گیم‘ کی حالیہ دوبارہ نمائش سے فلم کی کمائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اس سے قبل 2021 میں دوبارہ ریلیز کے بعد ’اوتار‘ نے ’ ایونجرز: اینڈ گیم‘ کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا، تاہم اب تقریباً پانچ سال بعد ’ ایونجرز: اینڈ گیم‘ ایک بار پھر سرفہرست آگئی ہے۔

Watch Live Public News