سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے 

سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے 
کیپشن: سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے 

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اس خصوصی کردار کی عکس بندی کے لیے تقریباً 10 دن فلم کے سیٹ پر موجود رہیں گے۔ ان کی شرکت سے ارہان خان کی ڈیبیو فلم کی تشہیر اور باکس آفس پر کامیابی کے امکانات بڑھنے کی توقع ہے۔

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان نے امریکا سے فلم سازی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہدایت کار وکرم پھڈنیس کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بھی معاون کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ارہان خان اپنے یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ بھی کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارہان خان کی پہلی فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے آغاز میں شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی شیڈول ابھی طے نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News