ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے 10 اکتوبر کو ممبئی کے آگسٹ کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی تھی۔ پولیس نے اس موقع پر عمران خان، اداکارہ لیکھا واشنگٹن اور ان کی کزن زین میری خان کو بھی حراست میں لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان امریکی شہریت رکھتے ہیں اور ان کے خلاف امیگریشن قوانین کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ بھارتی قوانین کے مطابق اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ رکھنے والے افراد کو بعض سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوتی۔
عمران خان فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔