ویب ڈیسک: نئے انتظامی یونٹ کے قیام کے لیے متحدہ بزنس فورم کی آگاہی مہم جاری ہے۔ فورم کےاراکین نےعارف حبیب سے خصوصی ملاقات کی۔
نئے انتظامی یونٹ کے قیام کے حوالے سے متحدہ بزنس فورم کی آگاہی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں فورم کے صدر قمر اختر نقوی، اراکین سندھ اسمبلی فوزیہ حمید اور ایگزیکٹو ممبران پر مشتمل وفد نے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عارف حبیب سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نئے انتظامی یونٹ کے قیام کے معاشی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔