فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے اعلی سطح وفد کی ملاقات  ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے اعلی سطح وفد کی ملاقات  ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ریناٹوروڈریگز  جی ایچ کیو پہنچے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلی ایڈمرل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔برازیلی وفد نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک افواج کی خدمات کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News