ویب ڈیسک: بنگلادیش میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والا 35 سالہ شخص اپنی 21 شادیوں کے دعوے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مورو میاں نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم وہ اپنی تمام بیویوں کے نام بھی یاد نہیں رکھتا۔
مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی خود کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ خواتین ہی اس کے پاس رشتہ لے کر آتی رہیں۔ اس کے مطابق وہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اس لیے ہر شادی کی پیشکش قبول کرتا گیا۔
حیران کن دعوے کے باوجود مورو میاں ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے اور خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔
تاہم 21 شادیوں کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور یہ معلومات سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوے پر مبنی ہیں۔