ویب ڈیسک: چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے میک اپ کرکے سبزیاں فروخت کرنا شروع کردیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دکاندار کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سبزی فروش نے گاہکوں، خصوصاً خواتین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ منفرد انداز اپنایا۔ اس کی یہ مارکیٹنگ حکمت عملی بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔