ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بنگلادیش اے کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بنگلادیش اے کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن:  ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بنگلادیش اے کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوحہ میں کھیلے جانے والے اہم مقابلے کے لیے پاکستان شاہینز کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور محمد حسنین کی جگہ علی رضا اور شاہزیب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہزیب خان ایونٹ میں پہلی بار میدان میں اتریں گے۔

پاکستان شاہینز ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور گروپ مرحلے کے تینوں میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
 

Watch Live Public News