ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی اور اس فتح کے ساتھ ہی گروپ بی سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم محض 17.3 اوورز میں 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیپال کے اوپنر مایان یادیو 41 رنز اور بشیر احمد 11 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم پاکستانی باؤلنگ کے سامنے نیپال کے 9 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے اور 6 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران رندھاوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز کی بیٹنگ:

اس سے قبل نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سب سے زیادہ 64 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے 28، معاذ صداقت اور کپتان عبدالصمد نے 13، 13 اور اوپنر شمیل حسین نے 6 رنز بنائے۔

فرحان یوسف، عمران رندھاوا اور سفیان مقیم اپنا کھاتہ نہ کھول سکے، جبکہ نیپال کی جانب سے باؤلر راشد خان نے 8 اوورز میں 39 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News