نیٹ فلکس انڈیا کی رکاوٹیں ناکام: پاکستانی سیریز 'جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو' نیٹ فلکس مینا پرریلیز ہوگی

نیٹ فلکس انڈیا کی رکاوٹیں ناکام: پاکستانی سیریز 'جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو' نیٹ فلکس مینا پرریلیز ہوگی

(ویب ڈیسک )نیٹ فلکس کی آنے والی پاکستانی اوریجنل سیریز ' جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو'کی تاخیر اور ریلیز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق نیٹ فلکس انڈیا کی مبینہ رکاوٹوں کے بعد پاکستانی پروڈکشن ٹیم نے نیٹ فلکس انٹرنیشنل سے رجوع کر کے سیریز کو مینا (MENA) کیٹیگری کے تحت ریلیز کرنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ 

نیٹ فلکس انڈیا پر سیریز روکنے کا الزام:

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ پروجیکٹ مکمل طور پر تیار تھا اور اصل منصوبہ بندی کے تحت اسے گزشتہ جولائی میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم نیٹ فلکس انڈیا (ساؤتھ ایشیا) کی ریجنل سربراہ مونیکا شیرگل نے مبینہ طور پر صرف اس وجہ سے اسے مسلسل روکے رکھا اور تاخیر کی کیونکہ یہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔ 

اس کے جواب میں پاکستانی سازوں نے نیٹ فلکس انٹرنیشنل سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ انہیں مینا (MENA) کے تحت رکھا جائے، کیونکہ ساؤتھ ایشیا میں بھارتی اجارہ داری کبھی بھی پاکستانی مواد کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتی۔ 

نیٹ فلکس ٹیموں کا دورہِ پاکستان اور مزید دو اوریجنلز کے معاہدے:

ایم ڈی پروڈکشنز کے مطابق نیٹ فلکس اور نیٹ فلکس مینا کی ٹیمیں اب' جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو' کے ٹریلر لانچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ہیں۔ 

مزید برآں، حتمی پروڈکٹ سے متاثر ہو کر نیٹ فلکس کی جانب سے ایم ڈی پروڈکشنز کے ساتھ مینا بینر کے تحت مزید دو نیٹ فلکس اوریجنلز لانچ کرنے کے معاہدے بھی کیے جا رہے ہیں۔ 

پوسٹر کے مطابق یہ سیریز 4 دسمبر کو صرف نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News