2026 میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کون سی رہی؟ فہرست جاری

2026 میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کون سی رہی؟ فہرست جاری
کیپشن: 2026 میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کون سی رہی؟ فہرست جاری

ویب ڈیسک: دنیا کے مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم   نیٹ فلکس نے 2026 کی اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل فلموں کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جن میں سائنس فکشن وار تھرلر War Machine سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم قرار پائی۔

نیٹ فلکس کے عالمی ٹاپ 10 چارٹس کے مطابق وار مشین کو 128.4 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے۔ فلم میں Alan Ritchson نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی فلم نے 39.3 ملین ویوز حاصل کر کے غیر معمولی مقبولیت سمیٹی۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر کرائم تھرلر The Rip رہی، جس میں بین ایفلیک اور میٹ ڈیمن نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم کو مجموعی طور پر 114.7 ملین ویوز ملے، جبکہ اس نے 41.6 ملین ویوز کے ساتھ سال کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

تیسرے نمبر پر سروائیول تھرلر Apex رہی، جس میں شارلیز تھیرن اورٹیرون ایجرٹن نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم نے 105.2 ملین ویوز حاصل کیے اور کئی ہفتوں تک نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹرینڈنگ فلموں میں شامل رہی۔

شارک ڈیزاسٹر تھرلر Thrash 86.1 ملین ویوز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، جبکہ Swapped نے 80.6 ملین ویوز حاصل کیے۔

رومانوی کامیڈی People We Meet On Vacation نے 54.3 ملین ویوز حاصل کیے، جبکہ Peaky Blinders: The Immortal Man بھی 50.6 ملین ویوز کے ساتھ نمایاں رہی۔

ماہرین کے مطابق War Machine اور The Rip جیسی فلموں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ Netflix اب صرف ایک اسٹریمنگ پلیٹ فارم نہیں بلکہ عالمی فلم انڈسٹری کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔
 
 

Watch Live Public News