ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے لاہور کی فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی۔
فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ عدالت میں ان کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں معمر رانا نے اہلیہ سے صلح کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رشتہ ختم نہیں کرنا چاہتے۔
معمر رانا نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ دونوں کی دو بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں۔