ویب ڈیسک: اینی میشن کی دنیا کے معروف وائس آرٹسٹ ایرک باؤزا 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ بگز بنی، ڈیفی ڈک، پورکی پگ اور ٹوئیٹی سمیت متعدد مقبول اینی میٹڈ کرداروں کو آواز دینے کے لیے مشہور تھے۔
ایرک باؤزا کے اہلِ خانہ نے 25 اکتوبر کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
انہوں نے 2020 میں وارنر برادرز کی مشہور سیریز لونی ٹیونز کے کرداروں کو آواز دینا شروع کی اور اپنی منفرد آواز کے باعث اینی میشن انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
ایرک باؤزا کو ان کی فنی خدمات پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ انہوں نے 2022 میں Looney Tunes Cartoons، 2023 میں Bugs Bunny Builders اور 2025 میں Teen Titans Go! کے لیے بچوں اور فیملی ایمی ایوارڈز حاصل کیے۔
ان کے کیریئر میں ٹیلی ویژن، فلموں اور ویڈیو گیمز سمیت سینکڑوں وائس پرفارمنسز شامل تھیں۔ ان کے انتقال سے اینی میشن کی دنیا ایک معروف فنکار سے محروم ہوگئی۔