امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار انیکا راشون 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار انیکا راشون 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
کیپشن: امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار انیکا راشون 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی شوز ’دی ریل ورلڈ‘ اور ’دی چیلنج‘ سے شہرت حاصل کرنے والی انیکا راشون طویل علالت کے بعد 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیکا کی قریبی دوست نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسٹیج فور بریسٹ کینسر میں مبتلا تھیں۔ انہیں گزشتہ سال موسمِ گرما میں بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

انیکا کی دوست کے مطابق، ان کی والدہ بھی ماضی میں بریسٹ کینسر کا شکار رہی تھیں، تاہم انیکا کو ہائی رسک قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں میموگرام کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا۔

دوست نے انیکا کو بے باک، سچی اور اصول پسند شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی دوستی اور وفاداری کو سراہا۔ انہوں نے انیکا کے زندگی کے جرات مندانہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا، جن میں تھائی لینڈ منتقل ہونا، ریئلٹی ٹی وی شوز میں شرکت اور کم عمری میں کاروبار شروع کرنا شامل تھا۔

Watch Live Public News