پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، چیئرمین پی سی بی

پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، چیئرمین پی سی بی
کیپشن: پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اسے تلاش کرنے اور بہتر انداز میں نکھارنے کی ہے۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید ہوتی رہی ہے، تاہم نوجوان کھلاڑیوں کی تیاری اور کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 1,400 اسکولوں کی ٹیموں پر مشتمل اسکول کرکٹ شروع کی گئی ہے، جبکہ اگلے سال ٹیموں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کرنے کا ہدف ہے۔

محسن نقوی کے مطابق، رواں سال سے اسکول کرکٹ کی فاتح ٹیم کو 2 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے سال سے ویمن کرکٹ چیمپئن شپ شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا اور قومی کرکٹ کے لیے نئے کھلاڑی تیار کرنا ہے۔

Watch Live Public News