(ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقیم نامور برطانوی پاکستانی ہارٹ سرجن آصف حسن کو طب کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے اور ہزاروں انسانی جانیں بچانے پر باوقار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
70 سالہ ڈاکٹر آصف حسن نے اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران برطانیہ بھر میں 4ہزار سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز کامیابی سے انجام دیں اور ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی دی۔
وہ بالخصوص بچوں کے دل کے پیچیدہ امراض کے ماہر مانے جاتے ہیں، جن کی مہارت سے بے شمار نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن ممکن ہوئے۔
ڈاکٹر حسن نیو کیسل اپون ٹائن کے معروف ’فری مین ہسپتال‘ سے طویل عرصے سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے 35 برس تک مسلسل انتھک خدمات فراہم کیں۔
طب اور انسانیت کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں باضابطہ طور پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
World-leading cardiac surgeon Asif Hasan was surrounded by the children who received the gift of life thanks to his unerring skills at the emotional climax of another memorable Pride of Britain ceremony. ???? Now 70 years old, Mr Hasan has just retired after 35 years of service at the Freeman Hospital in Newcastle upon Tyne, but just after receiving his Lifetime Achievement Award, he had an extra special surprise: a cast of patients who would not be alive without him. ❤️
— The Mirror (@DailyMirror) October 22, 2026