ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے صدر کے انتخاب کے لیے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 46 ارکان نے اپنے ووٹ ڈالے۔
دوپہر ایک بجے تک جاری رہنے والی اس ووٹنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔