پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم میں 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پارا) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ (اے ایم یو) جہلم میں شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میگا شوٹنگ مقابلہ جات 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک جاری رہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف  نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف اور نیول چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں پاک فوج، بحریہ، فضائیہ اور سول مسلح افواج کے 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے شرکت کی۔رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، صوبائی وفود، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور شہریوں نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کی ٹرافی پاک فوج نے اپنے نام کر لی،آرمی مارکس مین شپ یونٹ نے وزیراعظم "اسکلز ایٹ آرمز" بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری شوٹنگ کا سب سے اعلیٰ اعزاز 'دی ماسٹر ایٹ آرمز' ٹرافی (ڈولی کپ) پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کے نام رہا۔پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ اور انفنٹری اسکواڈ میچ بھی جیت لیے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت کا حصول ایک پیشہ ور سپاہی کا طرہ امتیاز ہے،چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت بنیادی فوجی تربیت کا بنیادی حصہ ہونی چاہیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جہلم آمد پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن اور کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News