(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین موبائل بیٹل رویال گیم ' پب جی موبائل' (PUBG MOBILE) نے موسمِ سرما کی مناسبت سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار ورژن 4.7 اپ ڈیٹ باضابطہ طور پر ریلیز کر دی ہے۔ یہ سیزن 12 جنوری 2027 تک جاری رہے گا، جس میں 'آرکٹک کرونیکلز' (Arctic Chronicles)، 'ارانگل سب زیرو'، فروسٹ فیسٹیول، اور کم اسٹوریج والے فونز کے لیے نئی باضابطہ ایپ ' پب جی موبائل فلیش' متعارف کروائی گئی ہے۔
تھیمڈ موڈ 'آرکٹک کرونیکلز' اور دیو ہیکل مخلوق (Ancient Beast):
پوچنکی، روزوک اور مینشن جیسے کلاسک علاقوں کو نورس (Norse) طرزِ تعمیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں ایک دیوہیکل پراسرار مخلوق وجود میں آئی ہے۔
پلیئرز دو سیلنگ ٹاورز کو شوٹ کر کے جیسے ہی چالو کریں گے، وہ اس دیو کے منہ کے ذریعے ایک غیر جنگی مشترکہ زون میں داخل ہو سکیں گے جہاں ہیرو میڈل ہولڈرز اڑنے والا شاہی گھوڑا Aurora Pegasus حاصل کر سکیں گے۔
گیم میں گلف صلاحیتیں (Glyph Abilities)، جیسے تیز ہیلنگ، تیز ری لوڈنگ، اور پاور فیدرز کے ذریعے اپ گریڈ شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھیڑیا اسپرٹ (Wolf Spirit) آواز اور مینول کمانڈز پر دشمن پر حملہ کرنے اور ساتھیوں کو ریوائیو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
19 نومبر سے پینگوئن 'PowNin' امبریلا شیلڈ کے ساتھ میدان میں واپس آ رہا ہے۔
نئی آفیشل لائٹ ویٹ ایپ: 'PUBG MOBILE FLASH':
کم اسٹوریج اور ہلکے اسمارٹ فونز والے پلیئرز کے لیے 13 نومبر سے نئی آفیشل ایپ ' پب جی موبائل فلیش' متعارف کروائی جا رہی ہے۔
یہ کم ڈاؤن لوڈ سائز، سادہ لابی اور کم میموری کے ساتھ اصل پب جی بیٹل رویال گیم پلے پیش کرے گی، جبکہ پلیئرز اپنے موجودہ اکاؤنٹ کے ذریعے مین پب جی ایپ کے دوستوں کے ساتھ بھی باآسانی کھیل سکیں گے۔
ارانگل سب زیرو (3 دسمبر) اور نئے ہتھیار:
3 دسمبر سے ارانگل کے اسٹالبر، شیلٹر اور ملٹری بیس میں سیٹلائٹ گرنے کے بعد شدید برفانی طوفان اور گیس کا اخراج ہوگا۔
گیم میں بی زیڈ گرینیڈ (BZ Grenade)، مائع نائٹروجن بوتل، اسنو مسٹ ایمو، اسنو بورڈ اور برفانی پھسلن سے بچاؤ والے اسنو بائیکس شامل کیے گئے ہیں۔
کلاسک موڈ اور گیم پلے اصلاحات:
خالی میگزین کے ادھورے ری لوڈ کو وہیں سے جاری رکھنے کے لیے 'Staged Reload' شامل کیا گیا ہے۔
میڈ کٹ اب زیادہ ہلکی اور فوری کام کرے گی، بینڈیجز کم وقت میں زیادہ خون بحال کریں گی جبکہ پین کلرز اور ایڈرینالین انجیکشن اب بیگ میں کم جگہ گھیریں گے۔
ارانگل کے آبی ذخائر میں باقاعدہ فشنگ (مچھلی کا شکار) فیچر بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
پی ایم جی سی (PMGC 2026) ٹورنامنٹ کی مناسبت سے لابی، ہاٹ ایئر بیلون اور ائیرپلین کو خصوصی تھیم دی گئی ہے۔
عالمی برانڈز کے ساتھ اشتراک (Collaborations):
گوڈزیلا کی واپسی: 20 نومبر سے گوڈزیلا، برننگ گوڈزیلا، میکا گوڈزیلا اور بڈی آئٹمز دستیاب ہوں گے۔
بینٹلی (Bentley) اور فراری: 20 نومبر سے لگژری کار 'بینٹلی' جبکہ 26 نومبر سے ورلڈ آف ونڈر میں 'Ferrari SF-25' سپر کار شامل کی جائے گی۔
میٹرو رائل میں 'سیل سٹی' (Seal City) اور زومبی موڈ:
میٹرو رائل میں زومبی وائرس پھیلنے کے بعد کا 1.8x1.8 کلومیٹر کا نیا پی وی ای (PvE) نقشہ 'Seal City' شامل کیا گیا ہے، جس میں 20 مختلف اقسام کے زومبی اور 3 طاقتور باسز (Bosses) موجود ہیں۔
ان کے ساتھ نمٹنے کے لیے اسکرین گرینیڈ، اسٹیلتھ انجیکشن اور نیا ٹیلنٹ ٹری دیا گیا ہے، جبکہ فیم لیول کی حد 30 سے بڑھا کر 45 کر دی گئی ہے۔
اینڈرائڈ 16 پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے بلوٹوتھ ہیڈ فونز کی آواز کے تاخیر کے مسئلے (Latency) میں 60 فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔