لیٹ فائلرز کیلئے خوشخبری! ایف بی آر نے بغیر سرچارج ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دیدی

لیٹ فائلرز کیلئے خوشخبری! ایف بی آر نے بغیر سرچارج ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دیدی
کیپشن: لیٹ فائلرز کیلئے خوشخبری! ایف بی آر نے بغیر سرچارج ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے لیٹ فائلرز کو بغیر سرچارج ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس کے لیے چھ ماہ تک جائیداد نہ خریدنے کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرچارج سے چھوٹ حاصل کرنے کے لیے ایک انڈرٹیکنگ جمع کرانا ہوگی۔

اس مقصد کے لیے ایف بی آر نے نیا فارم ’اے ٹی ایل یو‘ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ٹیکس دہندگان آئی آر آئی ایس سسٹم پر آن لائن انڈرٹیکنگ جمع کرا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انڈرٹیکنگ جمع کرانے کی تاریخ سے اگلے چھ ماہ تک ٹیکس دہندگان کسی بھی قسم کی جائیداد خرید یا حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر اس عرصے کے دوران ٹیکس دہندگان کی مالی سرگرمیوں اور جائیداد کی خرید و فروخت کی نگرانی کرے گا۔ شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں سرچارج سے چھوٹ ختم کر دی جائے گی اور متعلقہ سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے افراد کو مقررہ شرائط کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Watch Live Public News