ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، صدر ٹرمپ

ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان فی الحال بہت کم ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں ایران سمیت خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ امریکی حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ان ممالک کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی اور نئے فوجی آپریشن ’’آئرن گیٹ‘‘ کو جاری رکھا جائے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر صورت روکا جائے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ صورت حال میں تبدیلی آنے پر امریکا فوجی کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے، تاہم فی الحال دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت جاری ہے اور امریکا اپنے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ قطر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم جنگ کے خاتمے یا کسی حتمی معاہدے کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ 

Watch Live Public News