راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی
کیپشن: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی

ویب ڈیسک:  راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ سعود شکیل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد سعود شکیل اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 93 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رضا اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز بنائے، جبکہ محمد طحہٰ اور کپتان بابر اعظم نے 51 اور 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اذان اویس نے 30 اور سلمان علی آغا نے 16 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا اور سونال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے روز کا کھیل

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔ کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پہلے روز طیب عارف نے 57، محمد طحہٰ نے 51 اور کپتان بابر اعظم نے 50 رنز بنائے، جبکہ اذان اویس 30 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کرنا پڑا اور مجموعی طور پر 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

Watch Live Public News