بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے 13 سالہ ٹیسٹ کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے جمعے کو انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

36 سالہ محمد شامی نے نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیل کر 27.71 کی اوسط سے 229 وکٹیں حاصل کیں۔

شامی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سفر میں انہیں انجریز، مشکلات اور کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ہر بار بھرپور واپسی کی۔ انہوں نے کوچز، ٹرینرز، فزیوتھراپسٹس اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

محمد شامی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود ون ڈے، ٹی 20، آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ان کا آخری ٹیسٹ میچ 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل تھا، جبکہ انہوں نے آخری بار مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

Watch Live Public News