راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز  کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 234 رنز، بابر اعظم،طیب عارف اور  محمد طحہٰ کی  نصف سنچریاں
کیپشن: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 234 رنز، بابر اعظم،طیب عارف اور  محمد طحہٰ کی  نصف سنچریاں

ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیبیو کرنے والے محمد طحہٰ نے بھی نصف سنچری اسکور کی اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 16 رنز بنا سکے، جبکہ سعود شکیل 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ غازی غوری 7 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، اس طرح صرف 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلشان مدوشانکا، ملن رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اس ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔

Watch Live Public News