آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن اور پالیسی کا نفاذ 

آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن اور پالیسی کا نفاذ 

(ویب ڈیسک) ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر میں رہائش پذیر تمام قسم کے ہتھیاروں کے لائسنس ہولڈرز، اجراء کی جگہ سے قطع نظر، اپنے لائسنس فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کروائیں۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او یا نامزد نمائندہ لائسنس کی تفصیلات درج کر کے رجسٹریشن سلپ جاری کرے گا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مصدقہ فہرستیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو ارسال کی جائیں گی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کے مطابق  نوٹیفیکیشن کے 10 دن کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے والے تمام لائسنس منسوخ تصور ہوں گے، بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف فوری گرفتاری اور اسلحہ ضبطی کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر  کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی ہدایات آزاد کشمیر میں غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد کو روکنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News