اسلام آباد: موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم

اسلام آباد: موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم کردی گئی۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے لیے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔  یہ خصوصی سہولت یکم تا 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ 

سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر کا کہنا ہے کہ کالجوں اور جامعات کے طلبا ایک دن میں موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرسکیں گے۔  نوجوانوں کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔

Watch Live Public News