بلوچستان کے لوگوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد رکھیں گے،وزیر اعلی سرفراز بگٹی

بلوچستان کے لوگوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد رکھیں گے،وزیر اعلی سرفراز بگٹی

(ویب ڈیسک ) آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ونر اور رنر آپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ، وزیر اعلی نے ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے، بلوچستان کے لوگوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد رکھیں گے، بلوچستان کے تمام اضلاع میں میگا ایونٹس کروائیں گے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع لے کر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل پہاڑوں پر نہیں،بلوچ نوجوان کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے ،بیانیہ بنایا گیا تھا ہم لوگوں میں نہیں جاسکتے،آج ہم لوگوں میں موجود ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ  کے پی لوگوں کو فیسٹیولز کیلئے جمع کریں ،وزیر اعلیٰ کے پی لوگوں کو وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کے لیے جمع نہ کریں۔

فٹبال میچ کے اختتام پر وزیراعلی   بلوچستان میر سرفراز بگٹی عوام میں گھل مل گئے۔شائقین  نے وزیراعلی بلوچستان کو اپنے درمیان دیکھ کر  اظہار مسرت کیا۔

Watch Live Public News