خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنرراج، وزیر اعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنرراج، وزیر اعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے تمام اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا،اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈر شرکت  کرینگے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق فاٹا کے تمام اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے۔خیبر پختونخوا میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیے اہم اختیارات وفاق استعمال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 تک غوروخوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

Watch Live Public News