(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے مذاکراتی عمل پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔