وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، لانگ مارچ سے پیدا صورتحال پر بات چیت

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، لانگ مارچ سے پیدا صورتحال پر بات چیت

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ،دونوں طرف کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو نشان امتیاز عطاء کرنے کے بعد ہوئی۔اس ملاقات میں  ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی کمیٹی کے اراکین  نے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News