پاکستان  کا فتح 4 کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاکستان  کا فتح 4 کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 کا توسیع شدہ ورژن جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، فتح 4 توسیع شدہ ورژن طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے سے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق ہوئی، فتح 4 کے توسیع شدہ ورژن میں بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت کے لیے جدید نظام شامل کیے گئے ہیں،میزائل کا تجربہ پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس  نے فتح 4 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ۔صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے فتح 4 کی تیاری میں حصہ لینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی مہارت اور کاوشوں کو سراہا۔ فتح 4 کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

Watch Live Public News