اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ پاک بھارت جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز اور این ڈی ایم اے کا دورہ کریں گے۔

انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے، جہاں قائم مقام سیکریٹری خارجہ نبیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل صدرِ مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران انتونیو گوتریس یواین فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ اور این ڈی ایم اے میں بریفنگ میں شرکت بھی کریں گے، جہاں پاکستان کی عالمی امن، انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورہ علاقائی و عالمی صورتحال، عالمی امن اور پائیدار ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

Watch Live Public News