پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ اساتذہ آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ اساتذہ آج منایا جا رہا ہے
کیپشن: پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ اساتذہ آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: قوم کے معماروں کو سلام، پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ اساتذہ آج منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر قوم کے نونہالوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ عالمی یومِ اساتذہ منانے کا مقصد تعلیم کے فروغ، نئی نسل کی تربیت اور معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

استاد معاشرے کا اہم ستون ہے جو طلبہ کو صرف کتابی علم ہی نہیں دیتا بلکہ انہیں بہتر فیصلے کرنے، مثبت سوچ اپنانے اور ذمہ دار شہری بننے کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔ والدین کے بعد بچوں کی شخصیت سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

اساتذہ کی ذمہ داری صرف کلاس روم تک محدود نہیں، بلکہ ان کی رہنمائی، محنت اور تربیت طلبہ کے مستقبل کی بنیاد مضبوط کرتی ہے۔ ایک اچھا استاد نئی نسل میں علم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری بھی پیدا کرتا ہے۔

اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی تعلیمی عمل کا اہم حصہ ہے، کیونکہ اس سے انہیں مزید محنت اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ترغیب ملتی ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ استاد کی اصل کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب اس کے شاگرد علم کے ساتھ اچھے اخلاق، مثبت سوچ اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کے لیے مفید شہری بنیں۔

Watch Live Public News