ویب ڈیسک: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں بھیجے گئے قومی اسکواڈ میں کئی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے بھی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے، جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ارکان کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔