ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشتگرد عناصر کے خلاف سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں ان کی سرگرمیوں کو محدود کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔