(ویب ڈیسک) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز(بی ایس ایف) کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF) کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد( قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو BSF فورسز نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا،بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،تینوں نہتے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جابحق ہونیوالوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقع بارڈر معائدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔