ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کو گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل رکھنے کی تجارتی اور نشریاتی اہمیت کے پیش نظر دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلہ براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ میچ شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی جمعرات کو جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوگی۔ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے متوقع ہے۔
14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا، جبکہ یکم اکتوبر سے ایونٹ کے آغاز کا ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔