صومالیہ میں یرغمال تجارتی جہاز 'آنر 25'  کے عملے کو بازیاب کرالیا گیا

صومالیہ میں یرغمال تجارتی جہاز 'آنر 25'  کے عملے کو بازیاب کرالیا گیا
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک) صومالیہ کے سمندری حدود میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے تجارتی جہاز 'آنر 25' (Honor 25) کے عملے کو بازیاب کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی آپریشن کے دوران قزاقوں کی اندھا دھند فائرنگ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جہاز کو قزاقوں کے قبضے سے کامیابی سے آزاد کرا لیا ہے۔

صومالیہ کی وفاقی سیکیورٹی فورسز اور پنٹ لینڈ ریجن کی حکومت نے یرغمال تجارتی بحری جہاز کو واگزار کرانے کے لیے ایک بھرپور مشترکہ آپریشن کیا۔اس  مشترکہ کارروائی میں قذاقوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

بحری قزاقوں  نے یرغمال بنائے گئے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔فرار ہوتے قزاقوں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی بھی کیا ۔

تاہم تجارتی بحری جہاز آنر  25 کو قزاقوں کے نرغے سے آزاد کرالیا گیا۔

قزاقوں کے حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ انجینئیر سید کاشف عمر، آئلر رفیع اللہ خان اور تھرڈ انجینئر محمود انصاری شہید ہوگئے۔

Watch Live Public News