(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر 1965 کی جنگ کے بحری جانبازوں کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابقیومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ آپریشن سوم ناتھ نے محدود وسائل کے باوجود عزم اور حوصلے سے فیصلہ کن نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت ثابت کی، آپریشن سوم ناتھ کے دوران قائم جرات اور عزم کی میراث آج بھی برقرار ہے،معرکہ حق کے دوران بھارتی بحریہ کے خلاف پاک بحریہ کی کامیاب بازدار صلاحیت اسی عزم کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یومِ بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور قربانیوں اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔یومِ بحریہ کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کی گئیں۔