پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہ ہونے کا امکان،  ذرائع 

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہ ہونے کا امکان،  ذرائع 

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی کا خط چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو موصول ہوگیا ۔ پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری  نے خط میں لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق خط موصول ہونے کے بعد بیرسٹر گوہر نے رابطے تیز کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا آج پشاور میں اجلاس بھی بلایا گیا ہے،اجلاس میں 4 اکتوبر کے مارچ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

Watch Live Public News