ہمت ہے تو آؤ، کرو لانگ مارچ،وفاقی وزیر اطلاعات  عطاء تارڑ کا چیلنج

ہمت ہے تو آؤ، کرو لانگ مارچ،وفاقی وزیر اطلاعات  عطاء تارڑ کا چیلنج

(ویب ڈیسک)   وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ   کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنے سے بھاگ گئی، ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے بیان میں کہا  کہ   کے پی حکومت حالات سے لاعلم ، امن و امان کیلئے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے، کے پی میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، کے پی کی تمام جماعتوں پر حملے کیے گئے مگر پی ٹی آئی دہشتگردوں کی منظور نظر ہے۔دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ نظر آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ اور دھرنے سے بھاگ گئی۔یہ بزدل لوگ ہیں ، ان کی دھرنے کی کوئی تیاری نہیں ،ہمت ہے تو آو، کرو لانگ مارچ۔

Watch Live Public News