وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، مشترکہ ترقیاتی اہداف کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو سراہا

وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، مشترکہ ترقیاتی اہداف کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو سراہا
کیپشن: وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، مشترکہ ترقیاتی اہداف کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو سراہا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات اور امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو سراہا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، خصوصاً مالیاتی شمولیت اور سیاحت کے فروغ میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے کردار کو بھی سراہا اور ان شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم کے خیرمقدمی جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت بھی دی۔

Watch Live Public News