فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے  ملاقات کی جس میں  دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جی ایچ کیو پہنچے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعبدالرحیم نے ملاقات کی ،اس ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مالدیپ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مالدیپ کے اسپیکر  نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اوردوطرفہ روابط اور باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News