سیاستدان اپنے معاملات خود دیکھیں مدارس کو درمیان میں نہ لائیں، طاہر محمود اشرفی

سیاستدان اپنے معاملات خود دیکھیں مدارس کو درمیان میں نہ لائیں، طاہر محمود اشرفی

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سیاستدان اپنے معاملات خود دیکھیں مدارس کو درمیان میں نہ لائیں، پاکستان میں 35سے33 ہزار مدارس ہیں ان کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی سیاست دان کی وجہ سے مدارس کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

ایوان اقبال لاہور میں  چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مدارس کونسل اور قومی امن کمیٹی ممبران نے حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے ملاقات کی،ملاقات کا مقصد پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن و قانون سازی پر تفصیلات و مدارس عربیہ حکومتی تعاون کو مضبوط بنانا تھا، اسلام آباد میں تمام مدارس کی رجسٹریشن و بینک اکاؤنٹس کا معاملہ حل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت و مدارس کے درمیان رابطہ کا کام پر بہت کامیابی ملی ہے، حکومت پنجاب نے مدارس پر رجسٹریشن کا عمل شروع کیا وہ قابل تحسین ہے،مستقبل میں مدارس و حکومتی اداروں پر جو سہولیات اس میں بہتری آئے گی ، مدارس کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے کہ حکومت اسے ختم یا قبضہ کرنا چاہتی ہے تو ایسی بات سامنے نہیں آئے گی، مدارس کی آزادی و خودمختاری کےلیے سب مل کر کام کریں گے ۔

  طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شہبازشریف و رفقاء نے مدارس کا مسئلہ حل کیا، چھبیس سالہ مسئلہ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مدارس عربیہ کے بینک اکاؤنٹس کیلئے بہت بڑا کردار ادا کیا، مدارس عریبیہ کو رجسٹریشن کیلئے کوئی مشکلات نہیں ہوں گے اگر ایسا ہوا تو اسے حل کیا جائے گا،پندرہ مدارس بورڈ سے گیارہ مدارس کے بورڈز کے نمائندوں نے آج ملاقات کی، مریم نواز کا شکر گزار ہوں قومی امن کمیٹی ملاقات پر رجسٹریشن واکائونٹس کےلئے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب و پاکستان کے شکر گزار ہیں اسلام آباد میں مدارس کے مسائل کے حل کیلئے شہبازشریف و عاصم منیر   کا اہم کردار ہے، اسلام آباد میں کوئی مدرسہ نہیں جس کا بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھولا جا رہا ، قومی پیغام امن کمیٹی نے حکمت عملی بنائی ضابطہ اخلاق کو مدرسہ یونیورسٹی میں لے کر جائیں گے، پاکستان میں 35سے33 ہزار مدارس ہیں ان کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی سیاست دان کی وجہ سے مدارس کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

  طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ پاک فوج سلامتی ادارے و ریاست سر کا تاج ہیں ،پولیس گیارہ شہدا اور روزانہ سلامتی ادارے وطن کےلیے خون دے رہے ہیں، سیاستدان اپنے معاملات خود دیکھیں مدارس کو درمیان میں نہ لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حافظ عاصم منیر دنیا میں امن کے ضامن ہیں، فیلڈ مارشل ٹرمپ سے حملہ نہ کرنے کی بات کرتا ہے تو حملہ نہیں ہوتا سعودی عرب ایران کے مذاکرات کرواتا ہے،پاکستان حرمین شریفین اور اقصیٰ کا ضامن بنا ہوا ہے،عاصم منیر نے عالم اسلام کی جنگ رکوانے میں اہم تاریخی کردار ادا کیا اس سے بھارت و اسرائیل کو تکلیف ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم وحدت واتحاد کو مضبوط کریں۔اگر پاکستان غیر مستحکم ہوا تو پورا عالم اسلام غیر مستحکم ہوگا، کسی مدارس کو تنگ نہیں کیاجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عورتوں کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا چاہیے مریم نواز فریال تالپور کو بھی جب جیل بھیجا تو اس وقت بھی کہا تھا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے بزرگ ہیں اگرچہ ملک میں روایت موجود ہے اگر ان کے بیٹے نے مالی معاملات پر معاملہ پہلے کھلنا چاہیے، دین و مدرسہ کو الگ الگ رکھیں احتساب کو انتقام نہیں بننا چاہیے،ناجائز تجاوزات پر مدرسہ ہے تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اسے سیاست یا دین کا معاملہ بنا دینا درست نہیں ہے،ملک کے حالات و واقعات تقاضا کرتے ہیں ریاست شہدا ایسے کلمات کہے نامناسب ہیں ان کی جماعت کے لوگ بھی شہید ہوئے ہیں۔  مولانا فضل الرحمن جذبات و غصہ میں کوئی ایسی بات ہو گئی جو قوم کو اچھی نہیں لگی اسے واپس لیں تو کوئی بری بات نہیں ہے،مولانا فضل الرحمن نے جو بات شہدا یا ریاست پر گفتگو کی اسے واپس لیں۔

Watch Live Public News