(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق خونریز واقعے کے بعد مقامی کوکی قبائل کی تنظیم COTU کانگپوکپی ضلع میں اڑتالیس گھنٹے کی مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پر شہریوں کے تحفظ میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے تمام مرکزی اور ریاستی فورسز کی واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نیمچا کیپگین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئےفوری اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
بھارتی حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر گئیں۔
بی بی سی کے مطابق چند ماہ قبل منی پورمیں ناگا برادری کی جانب سے انڈین یونین سے اخراج کی دھمکی دی گئی ۔ریاست کے 16 انتظامی اضلاع میں سے بیشتر کو "ڈسٹربڈ ایریا" قرار دے کر فوج کو خصوصی اختیارات دئے گئے۔
ہیو من رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ منی پور میں جاری نسلی و خونی فسادات کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے۔
مودی حکومت 80 ہزار سکیورٹی اہلکاروں اور AFSPA جیسے کالے قوانین کے باوجود ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہی ۔ سیاسی حل کے بجائے صرف فوجی طاقت کے پرتشدد استعمال نے پوری ریاست کو جنگی زون بنا دیا۔
مئی 2023 سے جاری نسلی تشدد میں اب تک 306 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 49 شہری لاپتہ ہیں ۔کشیدہ حالات کے باعث منی پور ہائی کورٹ نے مردم شماری کے عمل کو 30 اپریل 2027 تک روکنے کی ہدایت کی ہے۔