کلگام واقعہ اور بھارتی میڈیا کا گھناؤنا پروپیگنڈا

کلگام واقعہ اور بھارتی میڈیا کا گھناؤنا پروپیگنڈا

(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سی آر پی ایف پر مبینہ حملے کی آڑ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری زہریلی مہم اور پروپیگنڈے کو پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ہندوتوا ر جیم کا پرانا اور فرسودہ فالس فلیگ ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔

بھارت فالس فلیگ آپریشنز کے فرسودہ ہتھکنڈوں کے ذریعےپہلےسوشل میڈیا پر اور اس کے بعد الیکٹرونک میڈیا پر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کرتا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کلگام حملے کی فالس فلیگ کارروائی کسی سنجیدہ ردعمل کے قابل نہیں اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔

بھارت کی طرف سے اندرونی انتشار اور سیاسی تفریق کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے وہی پرانے میڈیا ہاؤسز اور وہی پرانے چہرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

  پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے لیے اسی پرانے اسکرپٹ اور روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے،

Watch Live Public News