امریکا کا سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی حکومت کو عدالتی نوٹس، سمن جاری

امریکا کا سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی حکومت کو عدالتی نوٹس، سمن جاری

(ویب ڈیسک)سرحد پار بھارتی ریاستی دہشت گردی پرامریکی عدالت نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو نوٹس جاری کر دیا۔

بھارتی جریدہ دی ہندو میں شائع امریکی محکمہ خارجہ کے  نوٹس کے مطابق نیویارک کی عدالت کی درخواست پر خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے کی دستاویزات بھارتی حکومت کو پہنچا دی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی سفارت خانے کوسمن اورعدالتی نوٹس 9 اکتوبر 2026 کو ارسال کیے گئے۔

بھارتی جریدہ آؤٹ لک کے مطابق ستمبر2024 میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت ، قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول، سابق سربراہ "را" سمنت گوئل ، وکرم یادو، نکھل گپتا اوردیگرافراد کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائرکیا تھا۔

عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق2023میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹ نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارتی شہری نکھل گپتا کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

دی ہندو  کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں نکھل گپتا نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق امریکی فوجداری مقدمے میں تینوں الزامات تسلیم کر لیے تھے ۔

خیال رہے کہ ستمبر2023 کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی بھارتی حکومتی ایجنٹوں کے ملوث ہونےکا اعلان کرچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بھی بارہا واضح کر چکے ہیں کہبھارت،  دنیا میں دہشتگرد سرگرمیوں کی سرپرستی،انٹیلیجنس، مالی معاونت اور سہولتکاری کر رہا ہے اور اجیت دوول اس (دہشتگردی) کا چیف آرکیٹیکٹ ہے۔

Watch Live Public News