ویب ڈیسک: عوام کو مزید ریلیف فراہم کرتے ہوئے، حکومت نے اگلے چار دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بعد، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو اگلے چار دنوں تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 6.59 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4.25 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 10 نومبر تک نافذ رہیں گی۔