ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چار روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 47 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 305 ڈالر ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔